72

نواز شریف کی رپورٹس کا جائزہ لینے کیلئے 9 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل

Spread the love

لاہور ( بدلو نیوز ) سابق وزیر اعظم نوازشریف کو لندن سے واپس لانے کیلئے حکومتی مشینری متحرک ہے۔ وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں حکومت پنجاب نے سینئر پروفیسرز پر مشتمل 9 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ۔ نیو نیوز کے مطابق یہ خصوصی بورڈ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لے کر ان کی واپسی سے متعلق رائے پیش کرے گا ۔ میڈیکل بورڈ کو 5 دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

میڈیکل بورڈ کے کنوینئر پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف ندیم ہوں گے جبکہ ممبران میں پروفیسر ڈاکٹر غیاث النبی طیب ، پروفیسر ڈاکٹر ثاقب سعید ، پروفیسر ڈاکٹر شاہد حمید، پروفیسر ڈاکٹر عنبرین حامد ، پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمن ، پروفیسر ڈاکٹر مونا عزیز ، پروفیسر ڈاکٹر بلال ایس محی الدین اور ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر خدیجہ عرفان خواجہ شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں