لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک )ملک میں انتخابات قبل از وقت ہوئے تو مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف میں سخت مقابلے کی توقع ہے۔آئی پور کے حالیہ سروے کے مطابق 29 فیصد پاکستانیوں نے وقت سے پہلے انتخابات کی صورت میں مسلم لیگ (ن) کو جب کہ 28 فیصد نے تحریک انصاف کو پہلی چوائس قرار دیا۔
15 فیصد نے پاکستان پیپلزپارٹی کو ووٹ دینے کا ارادہ ظاہر کیا۔سروے کے مطابق صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لیے پنجاب میں 46 فیصد نے (ن) لیگ کو پہلی تو 31 فیصد نے پی ٹی آئی کو دوسری پسند کہا۔سندھ میں 44 فیصد ووٹرز کی پہلی پسند پیپلزپارٹی رہی جبکہ 13 فیصدکو پی ٹی آئی دوسری چوائس نظر آئی۔کے پی کے میں پی ٹی آئی 44 فیصد ووٹرز کی پہلی پسند بنی جبکہ 17 فیصد کے ساتھ جے یو آئی ووٹرز کی دوسری پسند رہی۔اسی طرح بلوچستان میں 20 فیصد نے حکمراں جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کو ووٹ دینے کی بات کی جبکہ18 فیصد نے تحریک انصاف کو ووٹ دینے کا کہا۔حالیہ سروے کے مطابق 2018 کے مقابلے میں پی ٹی آئی کی مقبولیت میں 4 فیصدکمی دیکھی گئی جبکہ اسی عرصے میں مسلم لیگ نواز اپنی مقبولیت میں 5 فیصد کا اضافہ کرسکی۔ جبکہ پیپلزپارٹی کی مقبولیت میں 2018 کے مقابلے میں 2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔