59

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے 3900 الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں مانگ لیں

Spread the love

اسلام آباد ( بدلو نیوز ) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کیلئے وفاقی حکومت سے 3900الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں مانگ لیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے کرانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت سے 3900الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں مانگ لیں۔ وزیراعظم عمران خان نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو 3900 مشینیں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ای وی ایم پروزیراعظم آفس کی مددچاہیےہوتووہ بھی دی جائے۔

وفاقی وزیر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات پندرہ اپریل کو ہوں گے، ٹریننگ اور ٹیسٹنگ کیلئے پچاس ای وی ایم الیکشن کمیشن کو فوری فراہم کی جارہی ہیں۔ شبلی فراز نے مزید کہا کہ پندرہ اپریل سے پہلے 3900 ای ایم ایمز الیکشن کمیشن کو فراہم کردی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں