52

شیخ رشید کا اسلام آباد میں دہشتگردوں کے سلیپرز سیل کا انکشاف

Spread the love

اسلام آباد ( بدلو نیوز ) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں دہشتگردوں کے سلیپنگ سیل کا انکشاف کیا ہے، شیخ رشید نے کہا کہ گزشتہ رات پولیس اہلکاروں پر حملہ دہشت گردوں نے کیا۔ وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ اسلام آباد میں پولیس پر فائرنگ چوری یا ڈکیتی کا واقعہ نہیں تھا، یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ اسلام آباد میں سال کا پہلا دہشت گردی کا واقعہ ہوا ہے، سیکیورٹی فورسز اور ہمیں الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔ شیخ رشید نے بتایا کہ دونوں دہشت گردوں تک پہنچ گئے ہیں، موٹر سائیکل سے لوکیشن کا پتہ لگایا جا چکا ہے، جس میں مصریال کی لوکیشن آئی ہے ، یہ دہشت گردوں کا سلیپنگ سیل تھا۔

یاد رہے گزشتہ روزوفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں ایک پولیس اہلکار شہید دو زخمی ہو گئے تھے جب کہ جوابی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک ہوئے۔ اسلام آباد میں تھانہ کراچی کمپنی کی حدود میں پولیس پرفائرنگ اس وقت کی گئی جب موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔ اس ضمن میں پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ معمول کی چیکنگ پر مامور پولیس اہلکاروں پہ فائرنگ موٹرسائیکل سوار دو دہشت گردوں نے کی۔ یہ افسوسناک واقعہ ناکہ جیلانیہ پرپیش آیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق پولیس اہلکاروں نے درپیش صورتحال میں دلیری سے ملزمان کا مقابلہ کیا اور دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں