60

پاکستان میں کورونا کا تیزی سے پھیلاؤ، این سی او سی نے بڑی پابندیاں عائد کردیں

Spread the love

اسلام آباد ( بدلو نیوز ) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر ملک بھر میں پابندیاں عائد کردیں، 10فیصد سے زائدشرح والے شہروں میں شادی تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے کورونا سے متعلق نئی پابندیوں کی منظوری دے دی ، کورونا کی نئی پابندیاں صوبوں کی مشاورت تیارکی گئی ہیں، ان پابندیوں کا اطلاق20 تا31جنوری تک ہوگا۔

این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 10فیصد سے زائدشرح والے شہروں میں انڈور تقریبات پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ 10 فیصد شرح والے شہروں میں 300افراد کوانڈورتقریبات میں شرکت کی اجازت ہوگی لیکن صرف مکمل ویکسی نیٹڈ افراد ہی انڈور تقریبات میں شرکت کرسکیں گے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ 10فیصدسے کم شرح والےشہروں میں500افرادکی آؤٹ ڈورتقریب کی اجازت ہوگی ، شادی تقریبات پر پابندیوں کا نفاذ 22جنوری سے 15فروری تک ہوگا۔ این سی او سی نے بتایا کہ 10فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں 50 فیصد ویکسی نیٹڈافراد سینما اور مزارات پر جاسکیں گے۔ اعلامیے کے مطابق 10 فیصد سے کم شرح والے شہروں میں پارک کھلے رہیں گے جبکہ 10فیصد سے زائدشرح والے شہروں میں50 فیصد لوگ پارک جاسکیں گے۔ اعلامیے ‌کے مطابق تجارتی سرگرمیاں بغیرکسی رکاوٹ ایس اوپی کےتحت اور پبلک ٹرانسپورٹ 70فیصدمکمل ویکسی نیٹڈافرادکیساتھ جاری رہیں گی تاہم پبلک ٹرانسپورٹ میں کھانا فراہمی پرمکمل پابندی ہوگی، ٹرانسپورٹ سیکٹرسےمتعلق پابندیوں کااطلاق20جنوری سے ہوگا۔ این سی او سی کا کہنا تھا کہ مساجد،عبادت گاہوں میں ایس اوپیزپرسختی سےعمل کرایاجائےگا جبکہ سرکاری ونجی دفاتر100فیصدحاضری کیساتھ کام جاری رکھ سکیں گے تاہم ورک فروم ہوم کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ این سی او سی نے فضائی سفر کےدوران مسافروں کیلئے ماسک پہننالازمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اندرون ملک فضائی سفرکے دوران کھانا دینے پرمکمل پابندی ہوگی۔ این سی اوسی نے صوبے کوروناایس اوپیزپرعملدرآمد کیلئے سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا صوبےحسب ضرورت مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن کانفاذکرسکیں گے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ 10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں کبڈی، کراٹے،باکسنگ،مارشل آرٹ کھیلنے پر پابندی ہوگی جبکہ 10 فیصد شرح سے کم والے شہروں میں ویکسی نیٹڈافراد کو کھیلوں کی سرگرمیوں کی اجازت ہوگی۔ این سی او سی کا کہنا تھا کہ نئی پابندیوں کے فیصلوں پر نظر ثانی27 جنوری کو کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں