59

وفاقی وزارت تعلیم کا بڑا اقدام: پرائمری کے طلباء کو بھاری بھرکم اسکول بیگز سے نجات مل گئی

Spread the love

اسلام آباد ( بدلو نیوز ) وفاقی وزارت تعلیم نے پرائمری طالبعلم کیلئے بستے ختم کر دیئے، جس کے بعد پرائمری کے طلباء کو بھاری بھرکم اسکول بیگز سے نجات مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے پرائمری طالبعلم کیلئے بستے ختم کر دیئے، حکام کا کہنا ہے کہ پرائمری کلاسز تک بچے بستے نہیں لائیں گے۔ اس حوالے سے پارلیمانی سیکریٹری وجیہہ قمر نے کہا بچوں کی کردار سازی میں اساتذہ کا کردار اہم ہے اور معیاری تعلیم کی طرف توجہ دینےکی ضرورت ہے۔

ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم محی الدین وانی کا کہنا تھا کہ بکس فری بیگزپروگرام صرف اسلام آباد تک محدود نہیں رہےگا، اساتذہ کوبچوں کیساتھ محنت کرنا ہو گی، ٹیکنالوجی ٹریننگ پروگرام لایا جائے گا اور اساتذہ کو ٹریننگ دی جائے گی۔
ڈی جی وفاقی نظامت تعلیمات نے کہا کتابوں کا ایک سیٹ گھر اور ایک اسکول میں رکھا جائے گا ، نئی تعلیمی سال میں اسلام آباد میں یہ سسٹم لائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں