لاہور ( بدلو نیوز ) اسپیشل میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کی صحت سے متعلق رپورٹ تیار کر کے محکمہ صحت پنجاب کو بھجوادی، وزیر صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔ تفصیلات کے پنجاب حکومت کی جانب سے تشکیل کردہ اسپیشل میڈیکل بورڈ نے سابق نوازشریف کی رپورٹس اور واپسی کے معاملے پر تحقیقات مکمل کرلی بورڈ نے رپورٹ تیار کر کے محکمہ صحت پنجاب کو بھجوادی ہے۔ اس حوالے سے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا نوازشریف کی رپورٹ موصول ہو چکی ہے، ان کی رپورٹ محکمہ داخلہ کو بھجوا رہے ہیں۔
یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی صحت بالکل ٹھیک ہے، وہ کھاتے پیتے ،چلتے پھرتےنظر آ رہے ہیں، نواز شریف صحت خرابی کا کہہ کر لندن روانہ ہوئے تھے لیکن ان کا رہن سہن بیماروں والا نہیں ہے۔ یاد رہے میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کی صحت سے متعلق مہیا دستاویزات ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ صحت سے متعلق دستاویزات محض ایک ڈاکٹر کی خط وکتابت ہے۔ ڈیکل بورڈ کے مطابق نوازشریف کے کونسے ٹیسٹ کب ہوئے اورکیا سامنےآیا رپورٹس موجود نہیں جبکہ پلیٹ لیٹس،بون میروٹیسٹ سمیت دیگرمیڈیکل ایشوز کی رپورٹس بھی موجود نہیں۔ بورڈ کا کہنا تھا کہ مستندمیڈیکل رپورٹس کےبغیرکیسے کسی سےمتعلق رائےدےدیں، خط وکتابت میں مریض کےحوالےسےکیےگئےدعووں کا کوئی ثبوت نہیں دیا گیا۔
59