اسلام آباد(بدلو نیوز ) وزیراعظم عمران خان نے انار کلی بم دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے پنجاب حکومت سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے انار کلی دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور پنجاب حکومت سے فوری اور جامع رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے انارکلی بازار میں ہوئے ٹائم ڈیوائس دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت دہشتگردوں کو قانون کی گرفت میں لائے، انہوں نے جانبحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور دھماکے کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کےلئے دعا بھی کی۔ نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے بھی لاہور کے قدیم انار کلی بازار میں ہوئے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے دھماکے میں جاں بحق افراد کے ورثا سے اظہار ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
51