51

دھماکا کیسے ہوا؟ ابتدائی تحقیقات

Spread the love

لاہور( بدلو نیوز ) لاہور کے مصروف و قدیم انار کلی بازار میں ہونے والے بم دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا، دھماکے کے وقت کئی خواتین خریداری میں مصروف تھا کہ اچانک زوردار دھماکا ہوا اور ہر طرف دھواں ہی دھواں پھیل گیا تاہم کیمرہ محفوظ رہا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دھماکے کے بعد کے مناظر بھی محفوظ ہوگئے، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خوفناک دھماکے بعد جائے حادثے پر افراتفری پھیلی اور لوگ ادھر ادھر بھاگنے لگے، دھماکے کے زخمی مدد کے لئے پکارتے رہے۔

جو ممکنہ طور پر ایک دکان کی تھی ، دھماکے کے بعد دکان کی چھت کا ملبہ بیٹھے ہوئے افراد پر آن گرا تھا۔ واضح رہے کہ آج دوپہر میں لاہور کے علاقے انارکلی میں 1 بجکر 40 منٹ پر ٹائم ڈیوائس دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں نو سالہ بچے سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 28 زخمی ہوئے۔ بم ڈسپوزل یونٹ کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں 10 کلو وزنی بم استعمال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں