لاہور ( بدلو نیوز ) لاہور پریس کلب کے سامنے صحافی حسنین شاہ کو دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔حسین شاہ کرائم رپورٹر تھے انکا تعلق کیپٹل ٹی وی سے تھا۔ سول لائن کے علاقہ ڈیوس روڈ پر اپنی کار جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس حسنین شاہ ،وقع پر دم توڑ گئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا لاہور پریس کلب کے باہر نجی ٹی وی کے صحافی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے . وزیر اعلی نے قتل میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے. ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مقتو ل حسنین شاہ کے لواحقین کو ہرصورت انصاف فراہم کیا جائے – وزیر اعلی عثمان بزدار کا مقتول کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت.
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا شملہ پہاڑی کے نزدیک کار پر فائرنگ سے صحافی کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش اور گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور واقعہ کی تفتیش اپنی نگرانی میں کروائیں۔ آئی جی پنجاب کی افسران کو صحافی کے لواحقین سے قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے .
182