55

کرپشن میں اضافہ،پاکستان 16 درجے اوپر چلا گیا : ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے تہلکہ مچا دیا ، حکومتی حلقوں میں مشاورت جاری

Spread the love

لاہور ( بدلو نیوز )ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے 180 ممالک کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس جاری کر دی جس کے مطابق پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس کے مطابق پاکستان کرپشن رینکنگ میں 16 درجے اوپر چلا گیا ہے۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق کرپشن میں اس اضافے کے بعد پاکستان دنیا میں 140 ویں نمبر پر آ گیا، 2020ء میں اس کا نمبر 124 واں تھا۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے بتایا ہے کہ کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان کے سکور میں 3 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ 2020ء میں کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان کا سکور 31 تھا، جو اب 28 ہو گیا ہے۔واضح رہے کہ کرپشن پرسیپشن انڈیکس کا سکور کم ہونا کرپشن میں اضافے کو ظاہر

کرتا ہے۔مبصرین شہزاد اکبر کے استعفے کو بھی اس رپورٹ کے پس منظر میں دیکھ رہے ہیں۔ یہ بھی کہ جا رہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر حکومت کا جامع ردِ عمل متوقع ہے ۔ ذرائع کے مطابق حکومت جلد ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن کے حوالے سے جاری کی گئی رپورٹ پر بیان جاری کرے گی۔حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹرانسپیرنسی کی جانب سے جاری کی گئی کرپشن پرسیپشن رپورٹ پر جلد ہی حکومتی ردِعمل متوقع ہے۔ حکومت کی جانب سے رپورٹ پر بیان جاری کرنے کے لیے مشاورت جاری ہے۔حکومتی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر مربوط بیان مرتب کر کے عوام کے سامنے رکھے گی۔2020 میں جنوری کے آخری عشرے میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے جو رپورٹ جاری کی تھی اس میں بھی کہا گیا تھا کہ پاکستان میں کرپشن بڑھی ۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا کہنا تھا کہ 2018ء کی نسبت 2019ء کے دوران پاکستان میں کرپشن بڑھی، پاکستان کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پچھلے سال کی نسبت ایک نمبر کم حاصل کر سکا۔ 2018ء میں پاکستان نے کرپشن کیخلاف اقدامات میں 33 نمبر حاصل کیے تھے، لیکن 2019ء میں پاکستان کا سکور ایک نمبر کی کمی کے بعد 32 رہا۔32 سکور حاصل کرنے پر پاکستان کا کرپشن پرسیپشن انڈیکس 3 درجے بڑھ کر 117 سے 120 ویں درجے پر چلا گیا ۔ٹرانسپیرنسی کی گزشتہ رپورٹس کے مطابق 2010ء سے 2018ء تک پاکستان کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں مسلسل بہتری کی جانب بڑھ رہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں