55

اگلے عام انتخابات نئی حلقہ بندیوں کی بنیاد پر ہوں گے، فواد چوہدری

Spread the love

اسلام آباد ( بدلو نیوز ) وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کیلئے نئی حلقہ بندیاں اگلے سال جنوری میں ہوں گی جن کے تحت الیکشن منعقد ہوں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگلا الیکشن نئی حلقہ بندیوں کی بنیاد پر ہوگا، مردم شماری دسمبر میں مکمل ہوجائے گی جبکہ آگلے سال جنوری میں الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیاں کرے گا۔ فوادچوہدری نے کہا کہ مردم شماری کےلئے5ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، اس سلسلسے میں کابینہ نے رقم کی منظوری بھی دے دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا صورتحال میں حکومت اور وزیراعظم کی پالیسی کامیاب رہی، اومی کرون جس شدت سے آیا اس کے برعکس اسپتالوں پر دباؤ نہیں بڑھا، وفاقی وزیر کے مطابق برطانیہ بھی اب اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جارہا ہے جبکہ عمران خان مشکل حالات میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کے ساتھ کھڑے رہے۔ فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان ان ممالک میں سرفہرست ہے جو تیزی سے نارمل صورتحال کی جانب آئے، کورونا وبا کی اس لہر کو بھی شکست دیں گے کیونکہ ویکسین کے ساتھ ہی کورونا کو شکست دی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب کوئی بھی کرمنل مقدمہ 9ماہ کے اندر پورا کرنا ہوگا،9ماہ میں کرمنل مقدمہ ختم نہ ہونے پر جج چیف جسٹس کو وضاحت دے گا، کرمنل مقدمات 9ماہ سے زائد التواء پر ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں