55

علی محمد خان کےٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر سوالات

Spread the love

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی و وزیرِ مملکت علی محمد خان نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر سوال اٹھا دیے۔ان کا کہنا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں 17 فیصد عوام نے رائے دی، یہ 17 فیصد عوام کون تھے؟ کیسے رائے دی؟ یہ سوالیہ نشان ہے۔

نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گزشتہ روز ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن کے حوالے سے جاری کی گئی رپورٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریکِ انصاف علی محمد خان نے یہ بات کہی۔ان کا کہنا ہے کہ کرپشن پاکستان کی تباہی کی بنیادی وجہ ہے، بڑے لیول کی کرپشن پر خان صاحب نے ایکشن لیے ہیں۔علی محمد خان نے الزام عائد کیا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے سربراہ عادل خان مسلم لیگ نون کے دور میں لگائے گئے، انہیں نون لیگ نے سربیا میں سفیر لگایا تھا۔تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ اس قسم کے سروے 100 فیصد حقائق پر مبنی نہیں ہوتے۔وزیرِ مملکت علی محمد خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کرپشن کے خاتمے میں کچھ وقت لگے گا، نچلی سطح کی کرپشن زیرو نہیں ہوئی اور نہ کبھی ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں