اسلام آباد ( بدلو نیوز ) وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر اہم تبدیلیوں کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ، دفاع اور اطلاعات کے قلمدان تبدیل کیے جاسکتے ہیں۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ پرویزخٹک کو وزارت داخلہ کا قلمدان دیے جانے کا امکان جبکہ فواد چوہدری وزارت دفاع میں پرویزخٹک کی جگہ لے سکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کو نیا وزیر اطلاعات مقرر کیا جاسکتا ہے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے کابینہ میں تبدیلیوں پر لاعلمی کا اظہار کیا اور کہا کہ مجھے کابینہ میں تبدیلی کا علم نہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ وزارت اطلاعات میں جانےکا ابھی وقت نہیں۔ خیال رہے کہ پرویز خٹک وزیر دفاع اور فواد چوہدری وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات ہیں جبکہ اس سے قبل فواد چوہدری کے پاس وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا قلمدان تھا۔ وزیر داخلہ شیخ رشید بھی اس سے قبل وزیر اطلاعات اور ریلوے رہ چکے ہیں۔
67