اسلام آباد (بدلو نیوز ) وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے مشورہ دیا ہے کہ سیاسی جماعتیں اختلافات کو پس پشت ڈال کرسپریم کورٹ میں تعیناتیوں کوآزاداور شفاف بنانے کے لیے سر جوڑیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ چیف جسٹس گلزاراحمدآج ریٹائرُ ہو رہے ہیں، چیف جسٹس گلزار احمدنےاقلیتوں کی عبادت گاہوں پرتاریخی اسٹینڈ لیا، تاریخی اسٹینڈلینےسےان کی عزت و تکریم میں بہت اضافہ ہوا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت کی عدلیہ شدت پسندوں کے ہاتھوں بے بس نظر آتی ہے ، چیف جسٹس گلزار جیسے ججوں نے اقلیتوں کو سہارا دیا اور آزادانہ فیصلے دیے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سال سپریم کورٹ کے5جج صاحبان ریٹائر ہو رہے ہیں، پارلیمان کونئےججزکی تعیناتی کیلئےآئینی ترمیم پرغورکرناچاہئے، پارلیمان سپریم کورٹ میں تعیناتیاں شفاف بنائے تو یہ بڑاکام ہوگا، سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات کوپس پشت ڈال کراہم ترمیم کیلئے سرجوڑیں۔
53