51

بلاول آئیں یا مولانا،ہونا کچھ نہیں، شیخ رشید

Spread the love

اسلام آباد ( بدلو نیوز ) وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے صدارتی نظام اور ایمرجنسی کی کوئی کی بات نہیں کی۔ اپوزیشن حکومت کے خلاف کچھ نہیں کررہی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ بلاول زرداری 27 فروری کو آئیں، باقی بھی 23مارچ کو آئیں، فضل الرحمان کو بھی آنے کا شوق ہے تو آجائیں، دھرنا اور لانگ مارچ میں کچھ نہیں ہونے والا۔

شیخ رشید نے آئی ایم ایف کے بارے میں بات کی، انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا مجبوری ہے، تئیس مرتبہ ہم آئی ایم ایف کے پاس جا چکے ہیں اور چین کو ہمارے آئی ایم ایف جانے پرکوئی اعتراض نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے جان اس وقت چھوٹے گی جب ہماری معیشت مضبوط ہوگی، وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ پاکستان کے تعلقات امریکہ اور چین سے مثاوی بنیادوں پر ہوں گے، چین ہمارا ہر موسم کا دوست ہے۔ اس کے ساتھ بہتر تعلقات ہیں، امریکہ ایک طاقت ہے، ہمیں امریکہ کے ساتھ بھی تعلقات رکھنے ہوں گے۔ کسی کو خوش کرنے کے لیے کسی کو ناراض نہیں کرسکتے، افغانستان میں بڑھتے ہوئے معاشی حالات کے بارے میں معلوم ہے، پوری دنیا کو افغانستان کی مدد کرنی چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کہا تھا فنانس بل سینیٹ سے منظور ہوجائےگا،وزیراعظم نے کہا ہے کہ 3 ماہ اہم ہیں، پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں بھر پور کردار اداکرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں