47

وزیراعظم آج بہاولپور میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ پروگرام کا اجراکریں گے

Spread the love

اسلام آباد ( بدلو نیوز ) وزیر اعظم عمران خان آج بہاولپور میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ پروگرام کا اجرا کریں گے، صحت کارڈ اجرا سے پنجاب میں مستفید گھرانوں کی تعداد میں 63 فیصد ہوجائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج بہاولپور ڈویژن کا ایک روزہ دورہ کریں گے، جہاں وہ نیا پاکستان قومی صحت کارڈ پروگرام کا اجرا کریں گے اور تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔ صحت کارڈ اجرا سے پنجاب میں مستفید گھرانوں کی تعداد میں 63 فیصد ہوجائے گی۔ قومی صحت کارڈ حکومت کی طرف سے ایک انقلابی اقدام ہے ، جس کے تحت 10لاکھ روپے تک علاج سرکاری و منتخب نجی اسپتالوں میں مفت میسر ہوگا۔ خیال رہے صحت کارڈ کا اجرا کے پی، پنجاب، اسلام آباد، تھرپارکر ، گلگت بلتستان اورآزادجموں وکشمیر میں کیاجاچکاہے جبکہ بہاولپور ڈویژن میں رحیم یارخان، بہاولپور اور بہاولنگر شامل ہیں۔

واضح رہے قومی صحت کارڈ مندرجہ ذیل بیماریوں کی صورت میں مفت علاج کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ امراض قلب ذیابیطس سے متعلق پیچیدگیاں جن میں اسپتال میں داخل ہونا پڑے. حادثاتی چوٹیں سڑک کا حادثہ ہڈیوں کی ٹوٹ پھوٹ جلنے کا علاج اعصابی نظام کا علاج گردوں کا علاج اور پیوند کاری سرطان تھیلیسیمیا یرقان حمل یا زچگی.
حکومتی ویب سائٹ پر ان تمام سرکاری و نجی اسپتالوں کی فہرست جاری کی گئی ، جو قومی صحت کارڈ پر علاج کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا تھا کہ 31 مارچ تک ملک بھر میں اس کی رجسٹریشن فعال ہوجائے گی جس کے بعد ملک کے تمام شہری مفت علاج کی سہولیات حاصل کرسکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں