56

وزارت اقتصادی امور کی چین، قازقستان اور روس سے قرض لینے کی خبروں کی تردید

Spread the love

اسلام آباد ( بدلو نیوز ) وزارت اقتصادی امور نے چین، قازقستان اور روس سےقرض لینے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا وزارت 5 ارب ڈالر کےلیےکوئی منصوبہ بندی نہیں کررہی۔ تفصیلات کے مطابق قرضوں کے حصول کے حوالے سے وزارت اقتصادی امور کے ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا وزارت 5 ارب ڈالر کےلیےکوئی منصوبہ بندی نہیں کررہی اور نہ ہی چین،قازقستان اور روس سے قرض کے لیے گفتگو ہورہی ہے۔

یاد رہے اس قبل خبر آئی تھی کہ وفاقی حکومت نے چین، روس اور قازقستان سے 5 ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین کے موقع پر 3 ارب ڈالر قرض کا معاہدہ طے پائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے چین، روس اور قازقستان سے 5 ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہ کیا ہے، چین سے 3 ارب، روس اور قازقستان سے 2 ارب ڈالر قرض ملنے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ چین سے 3 ارب ڈالر کا قرض زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم کرنے کے لیے ملے گا، جبکہ قازقستان اور روس سے ملنے والے 2 ارب ڈالر ایم ایل ون پر خرچ ہوں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین کے موقع پر 3 ارب ڈالر قرض کا معاہدہ طے پائے گا، چین سے ملنے والے 3 ارب ڈالر کا ابتدائی معاہدہ ایک سال کے لیے ہوگا جبکہ قازقستان اور روس سے 2 ارب ڈالر کا معاہدہ بھی جلد کیے جانے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں