اسلام آباد ( بدلو نیوز ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے یوسف رضا گیلانی کا استعفٰی قبول کرنے سے انکار کردیا۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل سےمتعلق چیئرمین سینیٹ کے کردار پر اظہار افسوس کرتے ہوئےکہا کہ چیئرمین سینیٹ نے ملی بھگت سے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل منظورکرایا۔ بلاول بھٹو کا کہنا ہےکہ پیپلزپارٹی کے نمائندے اپنا احتساب خود کرتے ہیں، یوسف رضا گیلانی کی خدمات جمہوریت پسندوں کےلیے روشن مثال ہیں۔
خیال رہےکہ سینیٹ میں اسٹیٹ بینک ترمیمی بل پر اپوزیشن کو ایک ووٹ سے شکست ہوئی تھی. اس دوران ایوان میں یوسف رضا گیلانی کی عدم حاضری پر اپوزیشن کی بعض جماعتوں نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا جب کہ حکومتی وزرا نے گیلانی کا شکریہ ادا کیا تھا۔ خود پر ہونے والی تنقید کے بعد آج یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔ یوسف رضا گیلانی کے پارٹی قیادت کو استعفے پر سینئر تجزیہ کار امتیاز عالم نے کہا کہ سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی نے اسٹیٹ بنک بل کی منظوری کے وقت اپنی غیر حاضری اور اپنے ھمنوا آزاد گروپ کا ساتھ نہ دینے پہ معافی مانگنے اورسینیٹ کو بطور اپوزیشن لیڈر استعفی پیش کرنے کی بجائے پیپپلز پارٹی کو اپنا استعفی بیج دیا ہے۔PPPانکااستعفی قبول نہیں کریگی تو کیا اس عوام سے بد عہدی کی زمہ دار نہیں ہوگی؟
: