53

پاکستان نے آزاد جموں وکشمیر پر بھارتی وزیر کا اشتعال انگیز بیان مسترد کردیا

Spread the love

اسلام آباد ( بدلو نیوز ) پاکستان نے آزادجموں وکشمیر پر بھارتی وزیر کا اشتعال انگیزبیان مسترد کردیا اور کہا پاکستان پرالزام تراشی بھارتی سیاستدانوں کی عادت ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ آزادجموں وکشمیرپر بی جے پی کے وزیر کا اشتعال انگیزبیان مستردکرتے ہیں ، اندرونی سیاست میں پاکستان پر الزام تراشی بھارتی سیاستدانوں کی عادت ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی سیاستدان مسائل سےعوامی توجہ ہٹانےکیلئےالزام تراشی کرتےہیں، بی جےپی،آرایس ایس کےسیاستدان مقبوضہ کشمیرپرتوجہ دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’حقیقت یہ ہے کہ کئی دہائیوں کے بھارتی جبر اور بی جے پی آر ایس ایس کے زیر انتظام 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے باوجود کشمیریوں کا بھارتی قبضے کے خلاف مزاحمت کا عزم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہوا ہے۔‘‘ دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے ان کی ہر ممکن حمایت جاری رکھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں