راولپنڈی: ( بدلو نیوز ) بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بنادیا، جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے نوشکی اور پنجگور میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کے کیمپوں کو نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے پنجگور میں فورسز کے کیمپ میں دو اطراف سے داخلے کی کوشش کی، فورسز کی بروقت کارروائی سے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق جوابی کارروائی میں دہشت گرد بھاری نقصان اٹھانے کے بعد بھاگ گئے، دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نوشکی میں فورسز کی جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے، نوشکی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک جوان زخمی ہوا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل صوبائی وزیر اطلاعات بشریٰ رند نےگفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ نوشکی بازار مینگل روڈ پر واقع ایف سی ہیڈکوارٹر کے گیٹ نمبر 2 کے باہر زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں اطراف کی سرکاری عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور سول اسپتال کو بھی نقصان پہنچا۔ وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ رات کے وقت بازار بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کا رش نہیں تھا، دہشت گردوں اور ایف سی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے اور تاریکی ہونے کہ وجہ سے حتمی طور پر صورتحال سے متعلق کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ وزیرداخلہ نے بتایا کہ نوشکی میں ہونے والے حملے میں 9 دہشت گرد مارے گئے، اور پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوئے، جب کہ پنجگورمیں 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے، اور دہشت گردوں نے پنجگور میں پاک فوج کے چار یا پانچ جوانوں کوگھیررکھا ہے، تاہم پاک فوج ان دہشت گردوں کو شکست فاش دے گی۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ دہشت گردوں کے حملوں کو پسپا کرنے سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہی
62