84

بھارتی آرمی چیف کا ایل اوسی پرسیزفائرسے متعلق بیان گمراہ کن ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

Spread the love

راولپنڈی ( بدلو نیوز ) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا طاقت کی بنیاد پر سیزفائر کا دعویٰ بےبنیاد ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے اپنے ردعمل میں کہا کہ پاکستان ایل اوسی کی دونوں جانب کشمیری آبادی کے تحفظ کی بنیاد پر رضامند ہوا تھا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ کسی کو بھی اپنی طاقت کے حوالے سے زعم میں نہیں رہنا چاہئے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان دفتر خارجہ کے ترجمان نے بھارتی آرمی چیف کے بے بنیاد الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی جنرل کے الزامات نئی بات نہیں، یہ پرانا پاکستان مخالف پروپیگنڈا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف نے ریاستی دہشت گردی پرپردہ ڈالنےکی کوشش کی، ان کا بیان کشمیر پرمظالم سےتوجہ ہٹانےکی کوشش ہے۔ترجمان نے مطالبہ کیا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیرمیں ظلم وبربریت فوری بند کرے اور کشمیریوں کویواین قراردادوں کےتحت استصواب رائےکاحق دیا جائے۔ بھارتی آرمی چیف نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا تھا کہ ایل او سی پر سیز فائر طاقت کی بنیاد پر قائم کیا، بھارتی آرمی چیف زمینی حقائق اور عسکری برتری کو یکسر ہی نظرانداز کرگئے۔ بھارت ایل او سی پر اپنے دوجہازوں کی تباہی کی ذلت بھول گیا ؟ پکڑے جانے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھی بھول گئے؟ بھارت ایل او سی پر جوابی کارروائیوں میں ہونےوالا نقصان بھول گیا ؟ اس کے علاوہ بھارتی آرمی چیف بھارتی پنجاب میں بدامنی پر کیا کہیں گے؟ مقبوضہ کشمیر میں سیکیورٹی کی ناکامی پر کیا کہیں گے؟ شمالی سرحدوں پر ذلت اور اقلیتوں سے بدسلوکی کی طاقت کا خمار ہے؟ تو پھرجنونی ہندو حکومت سیاسی مقاصد کیلئے بیوقوف بنانے میں لگے رہے۔ بھارت تمام بین الاقوامی قوانین اور اخلاقیات کی حدیں پار کرچکا ہے، بھارتی آرمی چیف افغانستان پر دنیا کو بیوقوف مت بنائیں۔ پوری دنیا جانتی ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال کی گئی، افغانستان میں بھارتی اسپانسرڈ 67ٹریننگ کیمپ کام کرتے رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں