45

جنرل راحیل نے نواز شریف سے مدت ملازمت میں توسیع مانگی، عرفان صدیقی

Spread the love

اسلام آباد ( آن لائن ) مسلم لیگ ( ن ) کے سینئر رہنما و سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مدت ملازمت میں توسیع کیلئے خود نواز شریف سے درخواست کی ،توسیع نہ دینے پر ہر قدم پر رکاوٹیں کھڑی کی گئیں انھیں کْھل کا کام نہیں کرنے دیا گیا۔۔موجودہ آرمی چیف جنرل

قمر جاوید باجوہ کی تقرری پر نواز شریف نے سب سے مشاورت کی تاہم حتمی فیصلہ ان کا اپنا تھا،ہر ادارے کو آئین و قانون کے دائرے میں کام کرنا چاہیے اسی میں ملک کی بھلائی ہے، آئین پر شب خون مارنے والے کو فوج کے اندر بھی عزت کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا،آج بھی لوگ شہدا کے مزاروں پر جاتے ہیں لیکن ڈکٹیٹروں کی قبروں پر کوئی نہیں جاتا۔آن لائن کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ سٹیٹ بینک کی خود مختاری کے حوالے سینیٹ سے بل کا پاس ہونا حکومت کی فتح نہیں بلکہ باعث شرمندگی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے حکومت کو سہولت فراہم کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں