73

سینیٹ اجلاس: کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور

Spread the love

اسلام آباد( بدلو نیوز ) پاکستان کشمیر میں جاری بھارتی بربریت کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتا ہے، سینیٹ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کیلئےسینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت شروع ہوا تو سینیٹر کرشنا کولہی کو بطورہندو رکن اعزازی طور پرچیئرمین کےفرائض سونپے گئے، چیئر سنبھالنے پر کرشناکولہی نے کہا کہ بطورہندو رکن کشمیریوں پربھارتی بربریت کی مذمت کرتی ہوں۔

بعد ازاں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے وزیر مملکت علی محمد خان نے قرارداد پیش کی، قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان کشمیر میں جاری بھارتی بربریت کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتاہے۔قرارداد میں کشمیر میں انسانی بنیادی حقوق کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا، قرارداد کو ایوان بالا نے کثرت رائے سے منظور کرلیا، اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے رولنگ دی کہ دستخط کیساتھ قرارداد پوری دنیا کےسربراہوں کوبھیجی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں