58

شہباز، زرداری ملاقات سے کھلاڑی اور اناڑی خوفزدہ ہیں: فضل الرحمان

Spread the love

میانوالی ( بدلو نیوز ) اپوزیشن سیاسی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ شہباز، زرداری ملاقات سے کھلاڑی اور اناڑی خوفزدہ ہیں۔ امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے واضح طورپر کہا کہ ہم کبھی بھی صدارتی نظام کی حمایت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک عظیم منصوبہ ہے مگر گزشتہ تین سال سے بند ہے۔ انہوں نے کہا ک ہپنجاب میں بلدیاتی الیکشن پر لائحہ عمل ہماری مجلس شوریٰ طے کرے گی۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمعیت، پی ٹی آئی کی حکومت کو تسلیم نہیں کرتی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم جلد عوام کو اس حکومت سے چھٹکارہ دلوائیں گے۔ امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کو مضبوط عوامی حکومت چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی نظام عوامی نظام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں