48

اپوزیشن کے رابطوں میں تیزی ……کیا وزیر اعظم نئے آرمی چیف کا اعلان کرنیوالے ہیں …؟

Spread the love

لاہور ( طیبہ بخاری سے) لاہور ان دنوں اپوزیشن کی سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنا ہوا ہے ، ایک روز قبل مسلم لیگ ( ن ) کی اعلیٰ قیادت پیپلز پارٹی کی میزبان تھی تو دوسرے دن سابق صدر مسلم لیگ ( ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے مہمان تھے آصف علی زرادری کے اعزاز میں چوہدری پرویز

الہیٰ نےعشائیہ بھی دیا۔سیاسی رابطوں میں تیزی آگئی ہے، اپوزیشن کے حکومتی اتحادیوں سے رابطے بھی بڑھ گئے ہیں۔ آصف علی زرداری سے ملاقات میں موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیاگیا،ملاقات میں مونس الہٰی اور چوہدری سالک حسین اوروفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔مسلم لیگ(ن) جو اب وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانےکے حق میں راضی نظر آ رہی ہے کےبارے میں کہا جا رہا ہے کہ آخر یکدم ایسا کیا ہوا کہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد کے پوائینٹ پر ایک پیج پر آ گئی، ایسا کسی خاص اشارے پر کیا جا رہا ہے یا پھر اب کی بار بھی اپوزیشن ” بلائینڈ ” کھیل رہی ہے .دوسری جانب حکومت نے بھی اپوزیشن کی سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے سر جوڑ لئے ہیں . وزیر اعظم نے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیاہے .خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں اپ سیٹ کے بعد وزیراعظم نے کمر کس لی ہے اور عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی کو جلسوں کا شیڈول تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔…..سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی سرگرمیوں میں اچانک تیزی آنے کے پیچھے وجوہات ہو سکتی ہیں ، ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ کہیں وزیر اعظم نئے آرمی چیف کے نام کا اعلان تو نہیں کرنے جا رہے . ؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں