49

زرداری ،چوہدری برادران ملاقات، عدم اعتماد پر بات نہیں ہوئی،ا

Spread the love

لاہور ( بدلونیوز ) سابق صدر آصف زرداری نے لاہور میں چوہدری برادران سے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور پرانی یادیں تازہ کی گئیں۔
ملاقات میں حکومت مخالف تحریک یا عدم اعتماد کےحوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ آصف زرداری کی چوہدری برادران سے ملاقات دو گھنٹے جاری رہی اور ملاقات کے دو دور ہوئے۔ ملاقات کے پہلے سیشن میں چوہدری برادران،طارق بشیر،مونس،سالک حسین موجودتھے جب کہ آصف زرداری کیساتھ پولیٹیکل سیکرٹری رخسانہ بنگش ملاقات کاحصہ بنیں۔

دوسرےسیشن میں چوہدری برادران اورآصف زرداری کی الگ ملاقات ہوئی، ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مہنگائی کا مسئلہ بھی زیرغور آیا تاہم عدم اعتماد یا حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں دونوں جانب سے پرانی یادیں تازہ کی گئیں جب دونوں اتحادی تھے۔ سابق صدر زرداری نے کہا کہ ہم جب اتحادی تھے تو پرویز الٰہی ڈپٹی وزیراعظم تھے اور ہم نے وہ وقت بڑا اچھا گزارا۔ اس موقع پر پرویز الٰہی نے کہا کہ ہمیں یادہےکہ آپ کے22اورہمارے17وزیرتھے، آپ بڑےدل والےہیں۔ چوہدری شجاعت نے زرداری کو یاد دلاتے ہوئے کہا کہ ایک مرتبہ میں آپ کے پاس گیا تھا تو آپ نے کہا تھا کہ بس اس سے زیادہ وزارتیں نہیں دے سکتا، اتنا اچھا تعلق تھا ہمارا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور چوہدری برادران کی آئندہ چند دنوں میں ایک اور ملاقات ہوسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں