لاہور ( ویب نیوز )پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کی شدت میں کمی آگئی ہے، چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں کورونا مثبت کیسوں کی
شرح 11 فیصد رہی۔لاہور میں شرح 9 فیصد، اسلام آباد میں 8 فیصد اور سب سے زیادہ شرح مظفر آباد میں 40 فیصد رہی۔رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اب تک نومولود سے 10 سال تک کے 100 بچے انتقال کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ کیسز میں کمی کے بعد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون کے میچز میں اسٹیڈیم میں شائقین کی تعداد بڑھانے کی اجازت دے دی ہے۔این سی او سی کے مطابق 10 تا 15 فروری کے دوران میچز میں 50 فیصد شائقین اسٹیڈیم آسکیں گےجبکہ 16 تا 27 فروری میچز میں 100 فیصد گنجائش کے ساتھ شائقین اسٹیڈیم آسکیں گے۔