59

شوگر اسکینڈل، ایف آئی اے حکام کی شہبازشریف کی رہائشگاہ آمد

Spread the love

لاہور( نیوز رپورٹ )وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حکام مسلم لیگ (ن ) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف کی

رہائشگاہ طلبی کے نوٹس موصول کروانے پہنچ گئے۔عدالت نے10فروری کو شہباز شریف کو کمرہ عدالت میں پیش ہونے کا سمن جاری کردیا۔ترجمان ایف آئی اےکے مطابق ایف آئی اے کی 3 رکنی ٹیم شہباز شریف کی رہائشگاہ پہنچی، ایف آئی اے حکام شہباز شریف کے گھر منی لانڈرنگ اور شوگر ملز کیس میں عدالتی سمن وصول کروانے پہنچے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ عدالت میں شہباز شریف کیخلاف منی لانڈرنگ اور شوگر ملز کیسز زیر سماعت ہیں۔ترجمان کا بتانا ہے کہ شہبازشریف کو شوگر اسکینڈل میں خصوصی عدالت لاہور سے طلبی کا نوٹس موصول ہوا ہے۔ کورونا کے باعث شہباز شریف کی عدالت سے حاضری سے استثنا کی درخواست خارج کردی گئی ہے۔ترجمان ایف آئی اے کا یہ بھی بتانا ہے کہ شہبازشریف کو4500صفحات پرمشتمل چالان کی کاپیاں دی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں