نوشکی ( ویب نیوز ) وزیر اعظم عمران خان نے نوشکی میں تعینات فوجی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کو ناکام بنانے پر جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، انہوں نے ایف سی اور رینجرز جوانوں کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کیا۔ وزیراعظم عمران خان آج سانحہ نوشکی کے دوران شہید ہونے والے جوانوں کی یادگار پر پھول چڑھائے اور فاتح پڑھی. وزیاعظم نے کہا پاکستان کی فوج کے جوانوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں، پوری قوم پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ فصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف
جنرل قمرجاویدباجوہ نوشکی پہنچ گئے، وہ پورا دن فوجی جوانوں کیساتھ گزاریں گے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس موقع پر آرمی چیف کوسیکیورٹی صورتحال ،آپریشنل تیاریوں پربریفنگ دی جائے گی اور فارمیشن کی دہشت گردی کی روک تھام کیلئےسرگرمیوں سےآگاہ کیا جائے گی۔ ترجمان کے مطابق آرمی چیف2 فروری کا حملہ ناکام بنانیوالےجوانوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دورے کے دوران وزیراعظم اور آرمی چیف کومجموعی صورتحال پربھی بریفنگ دی جائے گی جبکہ وزیراعظم،آرمی چیف مقامی قبائلی عمائدین سےبھی ملاقات کریں گے۔
59