49

بڑی خبر: برطانوی ہائیکورٹ میں سلیمان شہباز کی دستاویز جاری نہ کرنے کی اپیل خارج

Spread the love

لندن( ویب نیوز ) شہباز شریف خاندان کا مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں دستاویز روکنے سے متعلق ایک اور حربہ ناکام ہوگیا ہے۔ شہباز شریف خاندان کی مبینہ منی لانڈرنگ کیس کی دستاویز روکنے کی ایک اور کوشش ناکام ہوگئی ہے، برطانوی عدالتی حکم پر نیشنل کرائم ایجنسی نے شہباز شریف کی دستاویز ریلیز کردیں ہیں۔ برطانوی ہائیکورٹ نے سلیمان شہباز کی دستاویز جاری نہ کرنے کی اپیل خارج کردی ہے، عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ شہباز شریف مبینہ منی لانڈرنگ کیس کی دستاویز اے آر (یوکے) کے حوالے کی جائیں۔

اس سے قبل عدالت نے این سی اے کو کیس کی دستاویز8 فروری تک جاری کرنے کاحکم دیا تھا تاہم شہباز شریف خاندان کی جانب سے دستاویزات کو روکنے کے خلاف اپیل کی گئی تھی جواب مسترد ہوگئی ہے۔ برطانوی عدالت نےآج کیس سے متعلق دستاویزات جاری کرنے کا حکم برقرار رکھا۔ واضح رہے کہ ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ نے10جنوری 2022 کو اے آر یو کی درخواست پر حکم جاری کیا تھا۔ گذشتہ سال ستمبر میں بھی برطانوی عدالت کے آرڈر کی کاپی نے شہبازشریف کی بریت سےمتعلق مسلم لیگ ن کا دعویٰ غلط ثابت کیا تھا، آرڈر میں شہبازشریف کانام اور بریت کاکوئی ذکر نہیں تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں