54

غیر رجسٹرڈ ہاؤسنگ اسکیموں کے میڈیااشتہارات پر پابندی عائد

Spread the love

لاہور ( بدلو نیوز ) لاہور کی ہائی کورٹ نے غیر رجسٹرڈ ہاؤسنگ اسکیموں کے اشتہارات میڈیا پر جاری کرنے سے روک دیا، ہاؤسنگ اسکیمیں اشتہارات پر این او سی کا نمبر درج کرنے اور کیو آر کوڈ لگانے کی پابند ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد جمیل نے غیر رجسٹرڈ ہاؤسنگ اسکیموں کے حوالے سے کیس کی سماعت کی، عدالت نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں ہاؤسنگ اسکیموں کے اشتہارات کو این او سی سے مشروط کردیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ ہاؤسنگ اسکیمیں اشتہارات پر این او سی کا نمبر درج کرنے اور کیو آر کوڈ لگانے کی پابند ہوں گی۔ ہاؤسنگ اسکیموں کے اشتہارات پر ایل ڈی اے اپنی مصدقہ ویب سائٹ کا ایڈریس بھی جاری کروائے۔ فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ غیر قانونی اسکیموں کو عوام الناس کی جمع پونجی لوٹنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ چیف ٹاؤن پلانر ایل ڈی اے ندیم سات روز میں عدالتی حکم پر عمل درآمد کے پابند ہیں، اگر ایسا نہ ہوا تو ان کے خلاف کاروائی ہوگی۔ چیف ٹاؤن پلانر نے عدالت کو بتایا کہ قانون کی خلاف ورزی پر 14 ہاؤسنگ اسکیموں کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے ہیں جبکہ مزید کاررواٸیاں بھی جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں