53

پیٹ پھاڑنے والے آج گلے مل رہے ہیں، انہیں صرف میرا ڈر ہے، عمران خان

Spread the love

فیصل اآباد ( بدلو نیوز ) وزیراعظم عمران خان نے جارحانہ اننگزکا آغاز کردیا۔ اپوزیشن پرتنقید کے نشتربرساتے ہوئے کہا کہ پیٹ پھاڑنے والے آج گلے مل رہے ہیں، انہیں ڈر صرف عمران خان کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 400ارب روپے صحت کارڈمنصوبے پرخرچ ہورہے ہیں، جو آسان کام نہیں ہے، صحت کارڈ ریاست مدینہ کی طرف پہلا قدم ہے، غریب کے علاج کی ذمہ داری ریاست نے کبھی نہیں لی تھی، پاکستان کو ایک اسلامی فلاحی ریاست بنناتھا بدقسمتی سے کسی حکمران نے قدم نہیں اٹھایا۔ عمران خان نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے آصف زرداری کو جیل میں ڈالا تھا، آصف زرداری کے پیٹ سے پیسے پی ٹی آئی نے نہیں نکالنے تھے، بارش آتی ہےتو پانی آتا ہے، سندھ کے اس لیڈر نے لوگوں سے پوچھا کیاگزرتی ہے ان پر؟

آصف زرداری کبھی کسی کوخریدتے ہیں کبھی کسی کو،آج چور سارے اکھٹے ہورہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 20سال یہ ایک دوسرے کو چور چور کہتے رہے ہیں، کیا کبھی ان چوروں نے عام آدمی کا سوچا کہ یہ بھی ہماری ذمہ داری ہے، سندھ کا ایک لیڈر جن کو اردو نہیں آتی کہتے ہیں ہم صحت کارڈ پر پیسہ نہیں خرچ کریں گے، سندھ کے اس لیڈر کو صوبے کے اسپتالوں کا علم ہی نہیں،۔ عمران خان نے کہا کہ چوروں کے حکومت میں ہوتے ہوئے اس ملک کا کوئی مستقبل نہیں تھا، 30سال سےحکمرانی کرنے والےاپنا پیٹ بھرتےرہے ہیں، 25 سال پہلے ان چوروں کے خلاف جہاد کے لیے آیا تھا، میں ان چوروں کے خلاف جدوجہد جاری رکھوں گا، پچھلی قومیں اس لیے بھی تباہ ہوئیں کہ گناہ کرنے والے کومنع نہیں کیا جاتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں