روالپنڈی ( بدلو نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قوم کےتعاون سےمسلح افواج نےدہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن کیے، انہیں دوبارہ منظم نہیں ہونے دیں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں 247 ویں کورکمانڈرز کانفرنس آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں ملکی سیکیورٹی صورتحال، بلوچستان میں دہشتگردی کے تازہ واقعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں ملک دشمن عناصر کی سرگرمیوں کو روکنے پر بھی گفتگو ہوئی جب کہ آرمی چیف نے آپریشن تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا۔ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے تمام فارمیشنزکوتربیتی امور مزیدمؤثر بنانے اور روایتی،غیر روایتی آپریشنزکےحوالے سےاموربہتر بنانےکی ہدایت بھی کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایک طویل سفر طے کیا ہے اور قوم کےتعاون سےمسلح افواج نےدہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن کیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک دشمن کے تمام عزائم کا ناکام بنائیں گے دہشتگردوں کو دوبارہ منظم نہیں ہونے دیں گے اور ان کی تمام باقیات کا خاتمہ کریں گے۔ آرمی چیف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائےگا۔
42