لاہور ( بدلو نیوز ) منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے لمبی تاریخ لینے کی کوشش کی تاہم عدالت نے لمبی تاریخ دینے کی استدعا مسترد کر دی۔ علی اکاؤنٹس کیس میں اپوزیشن شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی، 18 فروری کو فردِ جرم عائد کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق اسپیشل جج سینٹرل لاہور نے شوگر مل کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ عدالت نے کیس کی نقول ملزمان کو فراہم کرنے کا حکم دیا، شہباز شریف کے وکیل نے بتایا کہ مقدمہ کی نقول فراہم کرنے بعد کم از کم سات روز کی تاریخ دی جائے، چودہ فروری سے قومی اسمبلی کا اجلاس ہے لہذا لمبی تاریخ دی جائے۔
عدالت نے لمبی تاریخ کی استدعا مسترد کرتے ہوٸے ریمارکس دئیے کہ اجلاس کے دوران شہباز شریف حاضری معافی کی درخواست دائر کر سکتے ہیں۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہم ضمانتوں پر دلاٸل دینے کے لیے تیار ہیں عدالت ضمانت منسوخ کرے، جس پر عدالت نے ہدایت کی کہ نقول چیک کر لیں تاکہ بعد میں یہ نہ کہیں کہ دستاویزات کم ہیں ۔ امجد پرویز ایڈووکیٹ عدالت میں پیش نہ ہوٸے ان کے جوبٸیر وکیل نے کہا کہ وہ ہاٸی کورٹ میں مصروف ہیں ۔ انھوں نے عدالت کو بتایا کہ حمزہ شہباز وکیل تبدیل کرنا چاہتے ہیں لہذا انھیں مہلت دی جاٸے ۔ عدالت نے نقول تقسیم کے بعد سماعت اٹھارہ فروری تک ملتوی کرتے شہباز شریف اور حمزہ شہباز اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔
67