67

ووٹ کو عزت دو کے طریقہ کار پر جماعت میں اختلاف تھا ، مریم نواز

Spread the love

اسلام آباد ( بدلو نیوز ) مسلم لیگ (ن) کی صدر مریم نواز نے اعتراف کر لیا ہے کہ ان کی جماعت میں ابتداء میں ووٹ کو عزت دو کے طریقہ کار پر اختلاف تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف تحریک عدم اعتماد کے خلاف تھے، جماعت کے سینئر رہنماؤں نے فیصلے کا حق میاں صاحب کو سونپ دیا ، میاں صاحب نے جماعت کے کارکنوں اور عوام کے جذبات کو مد نظر رکھتے ہوئے عد تحریک عدم اعتماد کے حق میں فیصلہ کیا ۔

ایک صحافی نے مریم نواز سے سوال پوچھا کہ کیا اسٹیبشلمنٹ سے صلح ہو گئی ہے ، مریم نواز نے جواب دیا کہ حالات اس لئے بدلے ہیں کیوں کہ عمران خان ناکام ہو گئے ہیں. صحافی نے سوال پوچھا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد وزیر اعظم کون ہو گا ، مریم نواز نے کہا کہ فی الوقت ہمارا فوکس تحریک عدم اعتماد پر ہے ، کون سیٹ اپ کو ٹیک اوور کرے گا یا کون وزیر اعظم بنے گا یہ بعد کی بات ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں