59

تحریک عدم اعتماد پنجاب میں پہلے آئے گی یا وفاق میں؟ حمزہ شہباز بھی بول پڑے

Spread the love

لاہور (بدلو نیوز ) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد ہر صورت آئے گی ، پی ڈی ایم فیصلہ کرے گی کہ پہلے پنجاب میں آئے گی یا وفاق میں ۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ شہزاد اکبر گلا پھاڑ کر الزامات عائد کرتے تھے مگر پی ٹی آئی کی حکومت ہمارے خلاف ثابت نہیں کر سکی . واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز سپیشل سینٹر کورٹ میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ چالان کی سماعت میں پیش ہوئے تھے ۔ شہباز اور حمزہ نے چالان میں حاضری مکمل کی ، حمزہ شہباز کی جانب سے اعظم نذیر تارڑ کو اپنا وکیل مقرر کیا گیا ۔

عدالت نے چالان کی کاپیاں شہباز شریف ، حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کو فراہم کرنے کا حکم دیا ۔ دوران سماعت شہباز شریف نے عدالت سے استدعا کی کہ قومی اسمبلی کا اجلاس متوقع ہے لہذا لمبی تاریخ دی جائے ، عدالت نے کہا کہ شہباز شریف اجلاس کے دوران حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر سکتے ہیں ۔ عدالت نے کیس کی نقول ملزمان کو فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 18 فروری تک توسیع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں