45

یہ لانگ مارچ کرنے نہیں اسٹیبلشمنٹ کے دروازوں سے خیرات مانگنے آ رہے ہیں،شیخ رشید

Spread the love

اسلام آباد ( بدلو نیوز ) وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لانگ مارچ کرنے نہیں اسٹیبلشمنٹ کے دروازوں سے خیرات مانگنے آ رہے ہیں۔ اپوزیشن کا منہ اور مسور کی دال ، 23 مارچ کو 80 فیصد اسلام آباد بند ہو گا، یہ آئیں ان کو لگ پتا جائے گا۔ انہوں نے پیش گوئی کی کہ اپوزیشن کا مارچ 23مارچ سے آگے جائے گا۔ عدم اعتماد سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد ان کے بندے ہی پورے نہیں ہونے،20 تاریخ کے بعد دیکھیں گے کہ اپوزیشن عدم اعتماد سے پیچھے ہٹ جائے گی۔ شیخ رشید نے کہا کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے بہت سنجیدہ کیسز ہیں،90 دن کی سیاست ہے اور پہلے 50 دن بہت اہم ہیں۔ اپوزیشن عدم اعتماد کےبندے نہیں لاسکتی ،لانے ہوتے تو بہت پہلے لے آتے .

ان کا کہنا تھا کہ کوئی نگران حکومت نہیں آرہی، اپوزیشن کی سیاست ڈوبتی ہوئی سیاست ہے۔ موبائل چھیننے والے جیلوں میں اور ملک لوٹنے والے باہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضمانت دینے والا اپنی جائیداد نہیں بیچ سکتا، نظام میں بہت زیادہ تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔
وزرا کی کارکردگی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ پہلے کبھی وزارتوں کی کارکردگی اس طرح ہائی لائٹ نہیں ہوئی، لوگوں کو بونس ملے گا، جو کام کریں گے انہیں زیادہ معاوضہ ملے گا، ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں