59

برطانیہ میں جو اثاثے بنائے ان کا ریکارڈ موجود ہے ، شہباز شریف

Spread the love

لاہور( بدلو نیوز ) مسلم لیگ(ن) کے صدرشہبازشریف کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں ملکہ کے سہارے تونہیں رہنا تھا اس لئے اثاثے بنائے۔ منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ( ن) کے رہنما شہباز شریف لاہور کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ شہبازشریف نے عدالت میں بیان میں کہا کہ سارے کے سارے ادارے مل کرالٹے ہوگئے لیکن کچھ نہیں نکلا۔برطانیہ میں اثاثے بنائے جس کا سارا ریکارڈ موجود ہے۔ مجھے نیب کے عقوبت خانے میں رکھا گیا ۔ پونے2 سال تحقیقات جاری ہیں۔ حکومت میرے اکاؤنٹ فریزکرواتی رہی۔میرے پاس ایک ایک دھیلے کی ٹرانزیکشن کا ریکارڈ موجود ہے۔ اب دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے 2004 میں برطانیہ سے پاکستان آنے کی کوشش کی۔ میرے اور سلمان شہباز کے خلاف برطانیہ میں تحقیقات شروع ہوئیں۔میں نے وہاں رہ کر اثاثے بنائے جس کا سارا ریکارڈ موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں