63

یوکرین تنازع: امریکی آبدوز روسی سمندری حدود میں داخل، ماسکو کا سخت جواب

Spread the love

ماسکو ( ویب ڈیسک ) یوکرین تنازع مزید شدت اختیار کرگیا، امریکی آبدوز کی جانب سے روسی سمندری حدود کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی آبدوز کی جانب سے مشرق بعید میں کوریل جزائر کے نزدیک روسی سمندری حدود میں داخل ہوئی ہے۔امریکا کی جانب سے روسی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر روسی نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور امریکی فوجی اتاشی کو طلب کرلیا۔

روسی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ امریکی آبدوز نے روسی حدود سے نکل جانے کی درخواست نظرانداز کی جس کے بعد روسی فوج نے متعلقہ اقدامات کیے تو امریکی آبدوز روسی حدود سے باہر چلی گئی۔ پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم پیسیفک جزائر میں مبینہ بحریہ حادثے سے متعلق خبروں کو دیکھ رہے ہیں تاہم اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کرسکتے ۔ واضح رہے کہ کوریل جزائر جاپان کے شمال میں واقع ہیں جن پر جنگ عظیم دوئم کے بعد سوویت یونین نے قبضہ کرلیا تھا، اب ماسکو کا کنٹرول ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں