91

نیب کا رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے، سنجیدگی کا مظاہرہ کرے، چیف جسٹس

Spread the love

اسلام آباد ( بدلو نیوز ) چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے نیب ضمانت منسوخی کی درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ سپریم کورٹ پرمقدمات کا بہت بڑا بوجھ ہے، جسے کم کرنا ہے، نیب کا رویہ غیرذمہ دارانہ ہے، اسے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ یہ درخواست ایک سال پہلے دائر کی گئی لیکن آج دوران سماعت نیب مزید دستاویز رات جمع کرانے کی مہلت مانگ رہا ہے، عدالت نے نیب کی التواء کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت کےلیے ملتوی کردی۔

ٹیگ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں