دہلی ( ویب نیوز ) بھارتی دانشور اور مصنفہ اروندھتی رائے نے ہندو قوم پرستی کے خلاف آواز بلند کر دی ، کہا ہندو قوم پرستی سے بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے کا خدشہ ہے.بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں اروندھتی رائے نے کہا بھارت میں صورت حال پریشان کن ہے، ہندو قوم پرستی ملک کو ٹکڑے ٹکڑے کر سکتی ہے، بھارت میں لوگ مودی اور بی جے پی کے فاشزم کا مقابلہ کریں گے، انھوں نے کہا کہ بھارت ایک تاریک دور سے گزر رہا ہے، پچھلے پانچ برس میں بھارتی پرتشدد قوم کے طور پر سامنے آئے ہیں
بھارتیدانشور کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں اور دلتوں کو سرعام کوڑے مارے جاتے ہیں، ہندو بلوائیوں کے جتھے دن دھاڑے لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار کر ان کی ویڈیو بناتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فاشزم ہمارے سامنے ہے، لیکن ہم اس کا نام لینے سے ہچکچاتے ہیں، کشمیری جس معنی و مفہوم میں آزادی چاہتے ہیں، انھیں ملنی چاہتے، انہوں نے کہا کہ بھلے ہی کشمیر بھارت کو شکست نہ دے سکے مگر وہ ایک دن بھارت خود کوتباہ کر لے گا۔بھارتی مصنفہ نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں، ہندوستان نے خود کو ایک لنچنگ ملک کی پہچان دی ہے ۔ دن دیہاڑے ہندو ہجوم کے ذریعہ مسلمانوں اور دلتوں کو سرعام کوڑے مارے گئے اور مارا پیٹا گیا، اور پھر خوشی سے یوٹیوب پر اپ لوڈ کر دیے گئے۔
75