238

کامیاب پاکستان پروگرام کا آغاز بلاسود قرض

Spread the love

کراچی(بدلو نیوز ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت 5 ارب روپے سندھ کے ہزاروں نوجوانوں میں تقسیم کیے گئے ہیں۔ پریس کانفرنس اس حوالے سے عثمان ڈار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایات پر میں سندھ آیا ہوں، 5 ارب روپے سندھ کے ہزاروں نوجوانوں میں تقسیم کیے گئے ہیں جنھوں نے اپنا کاروبار شروع کیا ہے جس سے دیگر ہزاروں لوگوں کو روزگار مل چکا ہے، مہنگائی کا توڑ آمدن بڑھا کر اور روزگار دے کر کیا جاسکتا ہے، یہی ہماری کوشش ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ لوگوں کی آمدن کے ذرائع بڑھیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنی ٹیم کو بھرپور ہدایات دی ہیں کہ زیادہ سے زیادہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے، وزیراعظم کی خصوصی ہدایات ہیں کہ سندھ کے جوانوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑنا ہے، ہماری کوشش ہوگی کے اگلے 10 ماہ میں 6ارب کی مزید رقم ہم سندھ میں تقسیم کریں۔ عثمان ڈار نے کہا کہ سندھ کے نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں آپ کامیاب جوان پروگرام کا حصہ بنیں، قرضے کے حصول میں جو مشکلات آرہی تھیں وہ دور کردی گئی ہیں، کامیاب پاکستان پروگرام کا اس ماہ پورے ملک میں آغاز کریں گے، اس سے بھی نوجوان بلاسود ایک لاکھ سے پانچ لاکھ تک وصول کرسکتے ہیں، ہر ماہ بڑی تعداد میں پاکستانیوں کو قرضے دیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں