67

ہماری حکومت میں مسلم لڑکیاں زیادہ محفوظ محسوس کررہی ہیں، نریندر مودی

Spread the love

کانپور ( نیوز رپورٹ )بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ اتر پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دورِ حکومت میں مسلم لڑکیاں زیادہ محفوظ محسوس کر رہی ہیں۔بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں ریلی سے خطاب میں نریندر مودی نے کہا کہ اتر پردیش میں بی جے پی کی

حکومت میں مسلم لڑکیاں خود کو محفوظ محسوس کرتی ہیں، ریاست میں اب بڑی تعداد میں مسلم لڑکیاں اسکول اور کالج جا رہی ہیں۔ حجاب کے تنازع پر عالمی ہنگامہ آرائی پر بھارت نے امریکا کو خبردار کیا کہ بھارت کے اندرونی مسائل پر اشتعال انگیز تبصرے خوش آئند نہیں ہیں۔وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر جاری بیان میں کہا تھا کہ ریاست کرناٹک کے کچھ تعلیمی اداروں میں ڈریس کوڈ سے متعلق معاملہ کرناٹک کی ہائی کورٹ کے میں زیر سماعت ہے، ہمارے آئینی ڈھانچے، جمہوری اخلاقیات اور سیاست میں جو مسائل بھی ہوئے انہیں درست کر لیا جائے گا۔ارندم باغچی کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب باحجاب طالبہ کی پندو انتہا پسندوں کے سامنے جرات و بہادری نے دنیا بھر سے داد وصول کی تھی اور اس معاملے پر کچھ ممالک نے بھارت سے سوال کیا تھا کہ حجاب پر پابندی کیسی شخصی آزادی ہے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں