225

وزیراعظم عمران خان 24 فروری کو روس کا تاریخی دورہ کریں گے

Spread the love

اسلام آباد (بدلو نیوز ) وزیراعظم عمران خان 24 فروری کو روس کاتاریخی دورہ کریں گے، دورے کے دوران ریلوے، صنعت و پیداوار، توانائی سمیت مختلف شعبوں میں معاہدے کئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان 24 فروری کو روس کاتاریخی دورہ کریں گے، ان کا دورہ روس دو روز پر مشتمل ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ ، مشیر تجارت ،معید یوسف بھی عمران خان کے ہمراہ جائیں گے، دورے کے دوران ریلوے، صنعت و پیداوار، توانائی سمیت مختلف شعبوں میں معاہدے ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان روسی صدر کی دعوت پر روس کا دورہ کریں گے، وزیراعظم دورہ روس میں صدر پیوٹن کودورہ پاکستان کی دعوت کااعادہ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ میں نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن سمیت مختلف امورپربات کریں گے، پاکستان دفاع، سلامتی،تجارت اورتوانائی میں روس سے تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ خیال رہے عمران خان23 سال میں روس کا دورہ کرنے والے پہلے پاکستانی وزیراعظم ہوں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں