51

پٹرول اوگرا کی تجویز سے زیادہ مہنگا کیا گیا

Spread the love

اسلام آباد ( نیٹ نیوز )پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے اور اب کی بار یہ اضافہ تو بہت زیادہ کیا گیا ہے ، حکومت اس اضافے کا ذمہ دار یوکرین بحران اور عالمی سطح پر بڑھی قیمتوں کو ٹھہرا رہی ہے جبکہ ماہرین کا کہنا ہے گا کہ اس اضافے سے مہنگائی کا طوفان آئےگا

.آئیے آپ کو بتانے کی کوشش کرتے ہیں کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیوں اور کیسے ہوا .اطلاعات کے مطابق آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل کرتے ہوئے پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کیا گیا لیکن قابل غور امر یہ ہے کہ پیٹرول اوگرا کی تجویز سے بھی زیادہ مہنگا کردیا گیا .پیٹرول پر فی لیٹر لیوی میں4روپے کا اضافہ کیا گیا-اگر پیٹرول پر لیوی برقرار رکھی جاتی تو قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کم اضافہ ہوتا مگر پیٹرول پر لیوی بڑھاکر 17 روپے 92 پیسے فی لیٹر کردی گئی-اس سے قبل پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 13 روپے 92 پیسے عائد تھی۔ پیٹرولیم لیوی کی نئی شرح کا اطلاق کیا گیا ہے تاہم پیٹرول پر سیلز ٹیکس کی زیرو شرح برقرار رہے گی-تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت جب تک پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 30 روپے فی لیٹر تک نہیں پہنچ جاتی اس وقت تک ہر مہینے لیوی میں 4 روپے اضافہ کرنا ہے-تاہم یکم فروری سے پیٹرولیم لیوی میں کمی کرکے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی گئی تھیں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں