103

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ مسترد کردیا

Spread the love

اسلام آباد( بدلو نیوز) وزیراعظم عمران خان نے وزارت خزانہ کی پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی تجویز مسترد کردی۔ وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات میں 12 روپے اضافے کی سمری مسترد کرتے ہوئے نئی سمری تیار کرنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی سمری متعلقہ وزارت کو واپس بھجوادی گئی ہے۔

عمران خان نے متعلقہ وزارت کو نئی سمری تیار کرنے کی ہدایت کردی۔ اس سے قبل ذرائع کا بتانا ہے کہ وزارت خزانہ کی پیٹرول کی فی لیٹرقیمت 12 روپے بڑھانے کی تجویز دی ہے جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھانے کی تجویز وزیراعظم ہاؤس کو بھجوادی گئی۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول 12 اور ڈیزل 9.53 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجاویز بھیجی گئی ہیں۔وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، حکومت اس وقت پیٹرول پرکوئی سیلز ٹیکس نہیں لے رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں