45

فردوس عاشق اعوان نے معاشی عدم استحکام کے بعد سیاسی بحران کی پیشگوئی کردی

Spread the love

سیالکوٹ (ویب نیوز) وزیراعظم کی سابق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے معاشی عدم استحکام کے بعد سیاسی بحران کی پیشگوئی کردی اور ساتھ ساتھ تحریک انصاف میں اندرونی لڑائیوں اور سازشوں کا پردہ بھی چاک کردیا، ان کا کہناتھاکہ میڈل اور ٹرافیاں تو میچ ختم ہونے پر ملتی ہیں،میرے سینے میں بہت سے رازدفن ہیں، میں خان صاحب کی مشکلات بڑھانا نہیں چاہتی۔

نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ معاشی عدم استحکام کے بعد سیاسی عدم استحکام نظر آرہاہے۔ اچانک غائب ہونے بارے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ کوشش کی ہے کہ بدترین حالات میں بہترین پرفارم کروں لیکن قیادت کو اس وقت شاید بہتر کی تلاش تھی ۔سازشوں کے پیچھے موجود عناصر بارے ان کاکہنا تھاکہ میں سمجھتی ہوں کہ بہت سارے راز ہیں، جو اس وقت میرے سینے میں دفن ہیں، میں خان صاحب کی مشکلات بڑھانا نہیں چاہتی ، جو ارد گرد لوگ موجود ہیں ، انہوں نے اپنی ناتجربہ کاری اور ذاتی مفادات کی وجہ سے کہیں نہ کہیں پارٹی مفادات کو بھینٹ چڑھا دیا ہے ، مرکز اور پنجاب میں سازشیں کرنے والاایک ہی گینگ اور مائینڈ سیٹ تھا، زیادہ بولنا مقصد نہیں ، سچ بولنا ہے ، پی ٹی آئی کی قیاد ت میں بہت سے لوگ میری پارٹی میں شمولیت کے بھی خلاف تھے ، اب چور سادھ بن کر بیٹھے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں