لاہور(بدلو نیوز ) مسلم لیگ (ق) کے اراکین اسمبلی اور رہنماؤں نے تحریک عدم اعتماد سمیت تمام فیصلوں کا اختیار چوہدری پرویز الہیٰ کو دے دیا۔ مسلم لیگ ( ق )کے اراکین اسمبلی نے پیٹرول، گیس اور بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے قیمتوں میں حالیہ اضافہ فی الفور واپس لینے کا مطالبہ کیا جبکہ امن و امان کی ابتر صورت حال پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔
طارق بشیر چیمہ کی زیرصدارت پاکستان مسلم لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں چودھری پرویزالٰہی نے اپوزیشن رہنماؤں سے حالیہ ملاقاتوں پر پارٹی ارکان کو اعتماد میں لیا، اس پر تمام ارکان اسمبلی نے چودھری پرویزالٰہی کو فیصلوں کا اختیار دے دیا۔ مسلم لیگ ق کے اراکین اسمبلی نے پیٹرول، گیس اور بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے قیمتوں میں حالیہ اضافہ فی الفور واپس لینے کا مطالبہ کیا جبکہ امن و امان کی ابتر صورت حال پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔اجلاس میں قومی اسمبلی، سینیٹ اور پنجاب اسمبلی کے اراکین بھی شریک تھے، جنہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومت غریب آدمی کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔
53