54

بھارت، حجاب کے بعد اذان سے بھی روکا جانے لگا

Spread the love

نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک )اور اب بھارت سے ایک اور بری خبر سامنے آئی ہے اور وہ یہ کہ حجاب پر پابندی کے بعد بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں

مسلمانوں کو مساجد سے اذان دینے سے بھی روکا جانے لگا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ضلع رتلام میں ہندو انتہا پسندوں نے مسجد کی انتظامیہ کو لاؤڈ سپیکر پر اذان دینے سے روک دیا، اس پابندی پر عمل نہ کرنے کی صورت میں لاؤڈ سپیکر پر میوزک چلانے کی دھمکی دے دی۔دوسری جانب ریاست گجرات کی ہائیکورٹ میں بھی لاؤڈ سپیکر پر اذان کیخلاف درخواست دائر کی جاچکی ہے، جس میں لاؤڈ سپیکر پر اذان دینے پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے، عدالت نے معاملے پر 10مارچ کو جواب طلب کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں